Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

عزت نفس اور خود دادی فکر انگیز

Mir Ajaz
Last updated: February 7, 2023 12:13 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

شیخ بلال

عزت ِنفس اور توقیرِ ذات بہت قیمتی چیز ہوتی ہے اور یہ زندگی کا لازمی حصہ بھی ہے ۔ لیکن جب تک ایک انسان اپنی عزت اور توقیر کا خود خیال نہیں رکھتا، تب تک دوسروں کی نظروں میں بھی وہ عزت و توقیرکے قابل نہیں ہوتا۔دنیا میں عزت سے جینے کا سب سے آسان اور شرطیہ طریقہ یہ ہے ہم جو کچھ ظاہرہ طور پر نظر آنا چاہتے ہیں،ویسے ہی باطنی طور پر بھی ہوں،بہتر یہی ہے کہ ہم عزت و احترام کے قابل بنیں۔ بات در حقیقت یہ ہے کہ جب بھی ہم کہیںراستے میں پھسل کر گرجاتے ہیں تو ہم اُس وقت اپنے جسم اور اپنے کپڑوں کو بھول جاتے ہیں۔ ہمیں کپڑے خراب ہونے اور کسی طرح کی چوٹ لگنے کا بھی خیال نہیں رہتا ، ہم اُس وقت درد کو بھی نظر انداز کرکے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ کہیں عزت نفس کو کوئی نقصان تو نہیں ہوا ، کہیں کوئی دیکھ کر ہنس تو نہیں رہا۔گویا زندگی ہر شخص کو عزیز ہے لیکن اس کے لئےعزت زندگی سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ ہم جب تک اپنی عزت و توقیر کا خود خیال نہ رکھیں، ہم دوسروں کو بھی عزت نہیں دے سکتےہیں ۔ کہاں پر کیا بولنا ہے؟ کس مجلس میں کیسے رہنا ہے ؟کیسے چلنا ہے ؟کون سا کام کرنا ہے؟ کون سا کام نہیں کرنا ہے؟ ان سب باتوں کا خیال اس احساس کے تحت غالب ہو کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور انسان کاعزت و وقار بہت بلند ہے۔ ہر انسان یہ توقع کرتا ہے کہ اسے دوسرے لوگ عزت کریں تو میرا تجربہ یہی ہے کہ پہلے ہمیں خود اپنی عزت کرنی چاہیے اور یہ احساس ہونا چاہیے کہ عزت نفس کیسے برقرار رکھی جاسکتی ہے، پھر دوسروں سے ایسی توقع رکھنی چاہیے۔ایک عرب شاعر نے کہا تھا: من لا یکرم نفسہ لا یکرم۔ یعنی ’’جو اپنی عزت و تکریم آپ نہیں کرتا اس کی عزت و تکریم نہیں ہوتی۔‘‘عزت نفس کو ہم علامہ اقبال کے الفاظ میں ’خودی‘ یا خوداری بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ خوبی انسانی زندگی کا لازمہ ہو تو وہ باوقار، بامقصد اور عزم و حوصلے کی زندگی جینے کے قابل ہوتا ہے اور اگر یہ نہ ہو تو انسان خود اپنی ہی نظروں میں گر کر احساسِ ندامت اور ذلت کے ساتھ جیتا ہے۔یہ خوبی بچوں میں ابتدائی عمر ہی سے پروان چڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے لیے لازم ہے کہ بچے کا احترام کیا جائے اور اسے عزت دی جائے اور یہ احساس دلایا جائے کہ وہ عزت و احترام کا مستحق ہے، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اُس سے یہ حق چھین کر اس کی خودداری اور وقار کو ٹھیس پہنچائے۔جو بچے اس تصّورکے ساتھ پروان چڑھتے ہیں، وہ خوددار، حوصلہ مند اور جدوجہد پر آمادہ کار رہتے ہیں۔ مغلوبیت و پسماندگی اور دوسروں کے سہاروں پر زندگی کا انحصاررکھنے کے بجائے جہدوعمل کے ذریعہ اپنے راستے خود بناتے ہیں اور حقیقت میں ایک مسلمان کی زندگی میں یہی مطلوب و مقصود بھی ہے۔
حاصل کلام :عزت نفس کے بغیر آپ کو فخر نہیں ہو سکتا، جو کہ بہت اہم بھی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ زندگی میں کیا ہوتا ہے، اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ نے چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے پوری کوشش کی ہے، تو یہی سب سے اہم ہے۔ اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیںکہ عزت نفس کے سوا محبت بھی ایک ایسا جذبہ ہے ،جس کے مجروح کر دئے جانے پر انسان اپنے آپ کو حقیر جاننے لگتا ہے۔
عزت نفس زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور یہ صرف آپ کی ہی مدد نہیں کرتا، کہ آپ دنیا سے کیا چاہتے ہیں بلکہ یہ دوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات کو زیادہ مضبوط بناتا ہے۔ عزتِ نفس کے بغیر، اپنی یا دوسروں کی کوئی عزت نہیں ہے، اور ایک دوسرے کی عزت کے بغیر، معاشرے کی کوئی وقعت نہیں۔اگر آپ اپنے لیے زندگی سے مزید کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو یقیناً آپ کے پاس اتنی عزت نفس ہے جو آپ کو صحیح راستے پر گامزن کرےگا اور اپنے مقاصد کے حصول پر نظر رکھے گا۔ آپ کی عزت نفس آپ کو بلندی پر چڑھنے کی طاقت دے گی اور آپ کے فخر کو برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کرنے میں انمول ہوگی۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع
تازہ ترین
اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد:پولیس
تازہ ترین
ڈاکٹروں کا عالمی دن: منوج سنہا کی ڈاکٹروں کی بے لوث خدمت کو سلام
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
کالممضامین

“درخواست برائے واپسی ٔ ریاست” جرسِ ہمالہ

June 30, 2025
کالممضامین

! ہمارا جینا اور دکھاوے کے کھیل

June 30, 2025
کالممضامین

مقدس امرناتھ جی یاترا | تاریخ اور بین ا لمذاہب ہم آہنگی کا سفر روحانی سفر

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?