Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
ادب نام

عزتِ نفس افسانہ

Towseef
Last updated: October 16, 2022 5:37 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

گل گلشن
“سنو ایسا کب تک چلےگا۔آپ دن بہ دن مصروف ہوتے جا رہے ہیں۔نہ آپ مجھ پر اور نہ ہی بچوں پر دھیان دیتے ہیں۔ٹھیک ہے مصروف ہیں لیکن ہمیں بھی تو آپ کی ضرورت ہے۔” راشدہ نے سہیل کو سمجھاتے ہوئے کہا۔لیکن سہیل کو جیسے یہ بات سن کر آگ ہی لگ گئی۔وہ نہایت غصے کے عالم میں چیختا ہوا بولا۔” یہ جو تم لوگ بیٹھ کر کھاتے ہو یہ پیسے پیڑ پر اُگتے ہیںکیا؟۔کمانے پڑتے ہیں۔تم کیا کرتے ہو سوائے خرچہ بتانے کے کوئی کام ہے تمہیں؟آج کے بعد مجھے سمجھانے کی کوشش مت کرنا۔جیسا چل رہا ہے چلاؤ نہیں تو جاؤ۔”راشدہ سہیل کو دیکھتے رہ گئی۔اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ایسا اس نے کیا کہہ دیا کہ سہیل کو اتنا غصہ آ گیا۔پھر بھی اس نے خود پر قابو پا کر تحمل سے کہا۔”کیا صرف دو وقت کا کھانا اور چند کپڑے ہی انسان کی ضرورت ہوتے ہیں۔اور کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ سب تو بنیادی ضرورتیں ہیں۔یہ تو ہر مرد کا فرض ہے۔لیکن آپ کا وقت بھی اتنا ہی ضروری ہے۔جتنی یہ سب ضروریات اہم ہیں۔آپ کا جو فری وقت ہوتا ہے اس میں یا تو آپ دوستوں کے ساتھ چلے جاتے ہیں یا تو پھر موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔ہمارے لئے تو جیسے کوئی جگہ ہی نہیں ہے۔بے شک آپ بھی تھوڑی تفریح چاہتے ہیںلیکن ہم بھی تو آپ ہی کا حصّہ ہیں۔” راشدہ کی آنکھ بھر آئی۔اس نے کروٹ بدل کر سہیل کو دیکھا تو وہ سو چکا تھا۔راشدہ کی آنکھ سے آنسوں بہہ رہے تھے اور وہ بس یہی سوچ رہی تھی کہ میں کہاں غلط ہوں اگر مرد بچوں کے لئے دن بھر محنت کرتا ہے تو عورت تو 24 گھنٹے اپنے پریوار کے لئے کھڑی رہتی ہے۔نہ اس کی کوئی تفریح ہوتی ہے نہ ہی کوئی چُھٹی ملتی ہے۔پھر اگر ایسے میں وہ اپنے مجازی خدا سے جذباتی طور پر سہارا چاہتی ہے تو کیا غلط ہے۔لیکن آج ہر رشتہ صرف نام کے لئے باقی رہ گیا۔بس رشتے نبھانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جہاں آپ سے کوئی غلطی ہو جائے معافی مانگ لیں ۔ پرانے قصے کہانیاں بھول جائیں۔

جو بھی ہوا جس نے جو کیا ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ معافی مانگنا اور معاف کرنا بھی تب ہی بنتا ہے جب آپ کو لگے کہ رشتوں میں گنجائش بچی ہے ۔ بعض اوقات ہم لوگوں کو معاف بھی کردیتے ہیں لیکن ان کا تو موڈ ٹھیک ہوتا ہے ہم سے بلکہ ہم دوبارہ پھر سے خود ہی پچھتا رہے ہوتے ہیں کہ پتا نہیں کیوں میں نے پھر سے رجوع کیا اس کی طرف،ایسے رشتے جو بار بار آپ کو ہرٹ کریں اور جن باتوں سے آپکی عزت نفس مجروح ہو رہی بار بار کی جایئں۔یہ انسان کو اندر سے توڑ دیتی ہیں۔ سن تو سب ہی لیتے ہیں اپنے خلاف کی گئی باتیں اور سننی پڑتی ہیں ۔ پر بار بار خود کو کنویں میں پھینکنا بھی تو جاہلیت ہے۔

یقین کریں خود کو دور کردینا ایسے لوگوں سے بہت سکون کا مؤجب بنتا ہے اور بعض رشتے ہمارے پاؤں کی زنجیر ہوتے ہیں۔انھیں توڑا یا ختم نہیں کیا جا سکتااور نہ ہی دوری اختیار کی جا سکتی ہے لیکن جذباتی طور پر ان سے ددوری بنانے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے اور ذہنی سکون بھی۔ روز روز کی ٹینشن سے آپ باہر نکل آتے ہیں ورنہ آپ کی خود کی امیدیں جو آپ نے دوسروں سے لگائی ہوتی ہیں وہ آپ ہی کو توڑ دیتی ہیں۔ ایک دفعہ اگر انسان کو ٹھوکر لگے تو اسے محتاط ہو جانا چاہیے کچھ لوگ بار بار خود لوگوں کو موقع دیتے ہیں اور اپنی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور یہ بہت غلط ہے، اس سے آپ اپنے ساتھ بہت بڑا ظلم کرتے ہیں۔اس سے انسان خود ہی پریشان ہوتا ہے۔
اگر رہنا ہی ہے ایسے لوگوں کے ساتھ تو ان کو بدلنے کی کوشش نہ کرکے خود پر توجہ دیں اور خود کو بدلیں۔ ان سے کنارہ کشی اختیار کریں اور ان کے بار بار منہ لگنے کی ضرورت نہیں کیونکہ پھر قصوروار اگلا نہیں آپ خود ہوتے ہیں جو خود آگ کو ہوا دینے کا کام سر انجام دے رہے ہوتے ہیں ۔
فاصلہ بہتر ہوتا ہے بعض اوقات، جب حالات اس قدر سنگین ہو جائیں کہ بات چیت کر کے بھی معاملہ حل نہ ہو تو۔
لوگ ایسے تو نہیں دور ہو جاتے نا۔
خود کو وقت دیں ۔

ہر چیز کو ایک طرف رکھ کر خود اپنے بارے میں دو منٹ سوچیں۔
کہاں ہم نے خود اپنی ذات کے ساتھ حق تلفی کی ۔
کیونکہ ایک جنون میں آیا ہوا شخص تو کبھی پُرسکون ہوکر نا نہ تو بات کرے گا اور نا ہی سنے گا۔
وہ دوسروں کے متعلق کیا وہ تو خود اپنی ذات کے بارے میں بھی کوئی بہتر فیصلہ کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔
سو خود اپنی عزت نفس کی حفاظت کریں ایگو (EGO)کچھ اور ہوتی ہے اور عزت نفس کچھ اور۔
ایگو کو ختم کریں اور اپنی عزت نفس پالیں۔راشدہ جیسے خود ہی کسی فیصلے پر پہنچ کر پرسکون ہو گئی۔اس نے اپنے آنسوں صاف کئے اور تہجد کی نماز ادا کرنے کے لئے اٹھ گئی۔
٭٭٭
ممبئی، مہاراشٹرا

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامنظم

نظمیں

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?