سرینگر//نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید یعقوبؒ (سونہ وار)کے سالانہ عرس مبارک کے پیش نظر زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ عرس مبارک کی تقریب جمعتہ المبارک کو منائی جارہی ہے جبکہ عرس کے ایام متبرکہ ان دنوں جاری ہیں۔ ڈاکٹر کمال نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ وہ عرس اور ایام معتبرکہ کے دوران عقیدت مندوں کیلئے بجلی، پینے کے پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ کے خاص انتظامات رکھیں۔