نیوز ڈیسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے حضرت زین الدین سخی ؒ عشمقام جاکر عرس مبارک کے سلسلے میں زائرین رکھے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی ،نائب صدر صوبہ کشمیر سید توقیر احمد اورایڈوکیٹ ریاض احمد خان بھی تھے۔ مسعودی نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عرس کے پیش نظر زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے تمام انتظامات ، خصوصی طور پر بجلی، پینے کے پانی، صحت و صفائی، غذائی اجناس اور ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات رکھے جائیں۔ دریں اثناء حسنین مسعودی نے اننت ناگ میں کشمیر یونیورسٹی کے سائوتھ کیمپس کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیمپس کے درس و تدریس اور دیگر کام کاج کا جائزہ لیا ۔