عظمیٰ نیوز سروس
جموں//انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت جموں نے محمد اشرف، جو اس وقت گرداور، پٹوار حلقہ لکشمی پورم، چنور، بن تلاب جموں میں تعینات تھے، کو 10ہزاروپے کی رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا۔عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن نے محمد اشرف ولد مشتاق احمد ساکن بلاور کٹھوعہ کو مجرم قرار دیا جب وہ گرداور پٹوار حلقہ لکشمی پورم چنور بن تلاب جموں تعینات تھا۔اس پر 2016میں پولیس اسٹیشن VOJ میںقابل سزا جرم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو سادہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ہر جرم کے لیے ایک سال اور 10,000 روپے جرمانہ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔