سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے اسمبلی کو اچانک تحلیل کرنے کے فیصلے پرعدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر کہا ہے کہ میری رائے یہ ہے کہ ہمیں عوامی عدالت میں جانا چاہیے جو سب سے بڑی عدالت ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’خیرخواہوں نے گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے میرے سامنے عدالت جانے کی مخلصانہ تجاویز پیش کی ہیں۔ پی ڈی پی ، این سی اور کانگریس ریاست کے مفادات کی خاطر ایک جُٹ ہوگئی تھیں۔ میری رائے ہے کہ ہمیں عوامی عدالت میں جانا چاہیے جو سب سے اعلیٰ فورم ہے‘۔