جموں //ہائی کورٹ جموں احاطے میں 3مشتبہ افراد کو پستول اور تیز دھار ہتھیاروں سمیت گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے کہا ہے کہ منگل کی شام 3 مشتبہ افراد ایک نجی کار میں تھے اور کورٹ کے احاطے میںمشکوک حالت میں گھوم رہے تھے ۔ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے حوالے سے ہائی کورٹ جموں کی حفاظت پر تعینات پولیس کو مطلع کیا گیا ۔پولیس نے گاڑی کو روک کرتلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران گاڑی سے ایک پستول اور دیگر تیز دھار والے ہتھیار برآمد کئے گئے ۔پولیس نے تینوں مشتبہ افراد کو فوری طور پر حراست میں لیکرجانی پور پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کے خلاف آرمز ایکٹ اور دیگر اسے منسلک دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ تاہم پولیس نے گرفتار اشخاص کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔