جموں//وزیرپشووبھیڑپالن عبدالغنی کوہلی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کادورہ کرکے صوبہ جموں کے مختلف میںسرحدپارکی گولہ باری اورراجوری میں بارات کی گاڑی کوپیش آئے سڑک حادثے کے شدیدزخمی افراد کی عیادت کی۔گذشتہ روزراجوری، پونچھ، کٹھوعہ،آرایس پورہ وغیرہ میں بین الاقوامی سرحدپرہوئی گولہ باری کے نتیجے میں 8 افرادہلا ک اوربیس سے زائدزخمی ہوئے تھے جن میں سے پندرہ افرادکوجموں میڈیکل کالج داخل کرایاگیاتھا۔دورے کے دوران وزیرپشووبھیڑپالن عبدالغنی کوہلی نے متھیانی راجوری میں بارات کی گاڑی کوپیش آئے حادثے جس میں ایک نوسالہ بچی جان بحق اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 13 افرادکوجے ایم سی داخل کیاگیاتھاکے زخمیوں کی بھی عیادت کی اوران سے انہیں دی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پروزیرنے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو چوبیسوگھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت دی اورکہاکہ زخمیوں کوبہترعلاج ومعالجہ کی سہولیت کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔وزیرموصوف نے سڑک حادثے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلدصحت یابی کی تمناکااظہارکیا۔کوہلی نے کالاکوٹ میں دوموٹرسائیکل سواروں کی موت پربھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔