سرینگر//اپنی اعلی انتظامیہ کو مزید مستحکم و مضبوط بنانے کیلئے جے کے بنک نے اپنے پریذیڈنٹ عبدالرشید شگن کو ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ کی حیثیت سے ترقی دی ہے ۔موصوف بینکنگ اور مالیاتی خدمات میں 30برسوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے بنک میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دی ہیں جن میں پریذیڈنٹ کریدٹ ،سٹریٹجی اور آئی کے علاوہ زونل ہیڈ کشمیر(سنٹرل) قابل ذکر ہیں ۔عبدالرشیدشگن کو اہم پورٹ فولیوز کی ذمہ اری سونپی گئی ہے جس میں فروغ انسانی وسائل شعبہ اور کارپوریٹ کمیونکیشنز شامل ہیں ۔