عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں کی ایک عدالت نے ڈوڈہ اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی(آپ)کے ایم ایل اے معراج ملک کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔اسپیشل ایکسائز موبائل مجسٹریٹ جموں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ایل اے کو گرفتار کرے اور اسے کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 14 مئی کو عدالت میں پیش کرے۔کانگریس کے سابق لیڈر جی ایم سروری نے ایم ایل اے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ملک نے جھوٹے بیانات دیئے ہیں اور شکایت کنندہ کو بدنام کیا ہے۔یہ مقدمہ گندو پولیس سٹیشن میں تعزیرات ہند(آئی پی سی)کی دفعہ 499 کے تحت درج کیا گیا تھا، جو ہتک عزت سے متعلق ہے۔