نئی دہلی// مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ میں صحت اور دیکھ بھال ،مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچے ،پ±رامید ہندوستان کےلئے مکمل ترقی،انسانی وسائل کی ترقی،تحقیق اور جدت اور کم از کم حکومت۔زیادہ سے زیادہ گورننس پر زور دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو لوک سبھا میں مالی سال 22-2021 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھ ستونوں پر مبنی ہے جن میں صحت اور دیکھ بھال،مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچہ ،پرامید ہندوستان میں مکمل ترقی،انسانی وسائل کی ترقی ،جدت اور تحقیق اور کم از کم حکومت زیادہ گورننس شامل ہےں۔
انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کرنے سے استحکام آئے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو اور معیاری بنانے کےلئے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت پندرہ ہزار سے زیادہ اسکولوں میں معیار کے پیش نظر اصلاح کئے جانے کی تجویز کی گئی ہے۔
سیتارمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کو ملک کے عوام نے تہ دل سے قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں نئی تعلیمی پالیسی کے تحت پندرہ ہزار سے زیادہ اسکولوں میں تعلیم کی سطح میں معیار کے پیش نظر اصلاح کی جائیں گی۔