بھدرواہ //محفوظ کرہ ارض اور زمین کے بچائو کے مقصد سے شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی بھدرواہ کے شعبہ کرشی وگیان کیندر کی جانب سے عالمی یوم کرہ ارض کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ لوگوں کو زمین کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر نریندر پال کی جانب سے خطبہ استقبالیہ سے کیا گیا ،جس میں کسانوں ، محکم زراعت و باغبانی کے افسرں و اہلکاروں نے شرکت کی۔انہوںنے پرنسپل ڈگری کالج بھدرواہ ڈاکٹر جاوید اقبال ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے کا خصوصی استقبال کیا۔ڈاکٹر جاوید نے اپنے خطاب میں سکاساٹ ۔جے اور انچارج سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر رونیت کور کا ایسا بیداری پروگرام منعقد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کھیتی باڑی میں جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو اپنانے کی تلقین کی ،تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کسانوں کو محکمہ زراعت کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تلقین کی،تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔اس موقعہ پر ضلع اگریکلچر افسر نثار احمد زرگر نے شرکا کو عالمی یوم کرہ ارض منعقد کرنے کی اہمیت سے اُجا گر کیا۔اس موقعہ پر مقررین میں ایس ڈی اے او ٹھاٹھری شمی کوتوال، ایس ڈی اے او پرانو و اسسٹنٹ سوئل کیمسٹ یوگ راج بھی شامل تھے۔ڈاکٹرمہیتال جموال ،ڈاکٹررونیت کور،ڈاکٹرنیرج کوتوال،ڈاکٹرروہت شرما ،ڈاکٹر امت چاڑک،ڈاکٹرنریندر پال، ڈاکٹرسنجیو کمار ودیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈاکٹرنیرج کوتوال نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔