پونچھ//عالمی یوم صحافت کے سلسلہ میں ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کے علاوہ سائیں ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر شہزاد ملک ،ڈپٹی کمشنرپونچھ محمد ہارون ملک،ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے اور دیگر افسران و معززین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر درشن بھارتی نے پونچھ میں میڈیا کی کارکردگی،چیلنجز اور امکانات پر مدلل گفتگو کی ۔ دیگر مقررین نے بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل حل کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر شہزاد ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی فرقہ پرستی میں پڑے بغیر مجموعی مفاد کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پونچھ اور راجوری میں ایسے کئی مسائل ہیں جن کو انتظامیہ کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پرڈاکٹر سبھاش رینا،مولانا فاروق مصباحی،ونے موہن مسری،امر سنگھ جوش،ہر چرن سنگھ خالصہ،نرندر موہن سوری، محمد طارق خان، راکیش شرما،روندر بٹا، او سی گریف،سورج سنگھ ، ڈی ایس پی ڈی آر موہن شرما،ڈی ایس ہیڈ کوارٹر شاہد ندیم و جاوید ریشی بھی موجود تھے۔تقریب میںنظامت کے فرائض پردیپ کھنہ نے انجام دیئے ۔