سرینگر //دہلی پبلک سکول بڈگام میں 29مارچ کو عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی میز بانی سکول کے آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کررہے تھے۔تقریب کے دوران طلبہ نے خواتین کے تئیں نا انصافی ، جنسی نابرابری اور حقوق کے علاوہ انکی تعلیم اور صحت کو زیر بحث لایا ۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی پروفیسر سریہ متو کے علاوہ پروفیسر نصرت اندرابی ، پروفیسر فرید نقشبندی نے طلبہ کی کوششوں کی سراہنا کی۔ پروفسیر سریہ نے کہا کہ خواتین کو اعتماد سے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کشمیر ی سماج میں بہترین رول ادا کرنے والی کئی خواتین کا ذکر کیا اور طالبات سے کہا کہ ان خواتین کے نقشہ راہ پر چلیں۔انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ سختی سے پیش نہ آئیں۔ اس موقعہ پر ڈی پی ایس بڈگام کی وائس چیئرپرسن ممتاز سوز بھی موجود رہیں اور طلبہ کا حوصلہ بڑھایا ۔