سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 26؍ جولائی سے ملائیشیا کے میلاکا میں منعقد ہونے والی 19 وین عالمی پینکاک سلات چمپئن شپ کے لئے اِنڈین پینکاک سلات ٹیم کو ہر ی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پینکاک سلات کھلاڑیوں اور کوچوں سے بات چیت کی اور آئندہ عالمی چمپئن شپ میں ان کی کامیابی کی خواہش کی۔اُنہو ں نے کہا کہ عالمی چمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرنا بڑے فخر کی بات ہے ۔وہاںزبردست اور اچھی طرح سے کھیل کھیلو اور اَپنا اور اَپنے ملک کا نام روشن کرو۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ایک اَرب سے زیادہ لوگ آپ کے لئے خوش ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں منعقدہ 21روزہ قومی کوچنگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات اور تربیت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے کہا کہ یہ خطے میں پہلا پینکاک سلات یا مارشل آرٹ ڈسپلن کا کوئی قومی کوچنگ کیمپ تھا۔ملک بھر سے 36 کھلاڑیوں ( مرد و خواتین) پر مشتمل ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگی ۔ جموںوکشمیر کے آٹھ کھلاڑی جن میںکرن چوپڑا ، شیخ نجم ثاقب، صہیب جیلانی ، پیر عادل منظور ، رویس احمد ، کومل دھیمان ، بلقیس مقبول اور اَقصیٰ گلزار عالمی چمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے دو کوچوں محمد اِقبال اور عرفان عزیز سمیت کل چھ کوچوں اور سٹاف ممبران کے علاوہ ایک سٹاف ممبر ہے ۔ یوٹی سے مفتی حامد یاسین بھی ورلڈ پینکاک سلات چمپئن شپ کے لئے اِنڈین ٹیم کے ساتھ ہیںیہ پہلا قومی دستہ ہے جو سری نگر سے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لئے روانہ ہوگا۔