جنیوا// دنیا بھر میں عالمی وبا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 231989 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3237364 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10.69 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 62996 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27967 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 205463 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 213435 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 24543 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔ فرانس میں اب تک 167299 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24376 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 159119 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6228 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 171253 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26771 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہوئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 120204 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3174 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 94640 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 6028 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 106498 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1073 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کورونا سے بیلجیم میں 7594، برازیل میں 5466، ہالینڈ میں 4795، کینیڈا میں 3082، سویڈن میں 2586، سوئٹزرلینڈ میں 1737، میکسیکو میں 1859، آئر لینڈ میں 1190 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔