Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

عالمی برادری روہنگیا بحران پر خاموش نہیں رہے گی: برطانیہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 22, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
لندن//برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے میانمار کی ریاست رخائن کا دورہ کرنے کر بعد روہنگیا بحران پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے میانمار کی وزیر اعظم آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ ’عالمی برادری روہنگیا بحران پر خاموش نہیں ہوگی‘۔جیریمی ہنٹ نے یہ مطالبہ رخائن، جہاں فوجی آپریشن کی وجہ سے 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے، کے 2 روزہ دورہ کرنے کے بعد کیا۔میانمار کا سابقہ نام لیتے ہوئے جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ ’برما کو معلوم ہونا چاہیے کہ بین الاقوامی کمیونٹی اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی‘۔واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے گزشتہ سال ریاست رخائن میں مسلمانوں کی ہلاکت، تشدد اور ریپ میں فوجی اور بدھ مذہب کے پیروکاروں کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور فوجی ظلم و ستم کے مارے رخائن کے 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کی تھی۔میانمار نے فوجی کریک ڈاؤن کے معاملے پر اقوام متحدہ کا عالمی انصاف عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ’آزاد‘ کمیشن بنایا گیا تھا۔جیریمی ہنٹ نے اپنے دورے میں آنگ سان سوچی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’اگر ہم نے اس معاملے پر کام ہوتے ہوئے نہیں دیکھا تو انصاف کے لیے ہمارے پاس موجود تمام راستوں کو اپنایا جائے گا، دنیا دیکھ رہی ہے‘۔واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ کا دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی رخائن کا دورہ کیا تھا۔روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے میانمار کے فوجی افسران کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر ان کا ٹرائل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جبکہ مسلمانوں کا قتل عام رکوانے میں ناکامی پر اقوامِ متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت ہماری سوچ سے بھی زیادہ بد تر ہے‘۔واضح رہے کہ 7 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) اور اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کو شمالی رخائن میں مقامی سطح پر حالات کو جانچنے کے لیے پہلی مرتبہ اجازت دی گئی تھی۔قانونی طور پر بغیر ریاستی شناخت کے روہنگیا افراد کو میانمار کے بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے غیر قانونی مہاجرین سمجھا جاتا ہے۔گزشتہ سال اگست کے مہینے میں میانمار کی فوج نے لاکھوں روہنگیا افراد کو ملک سے دھکیلتے ہوئے سرحد پار کرنے پر مجبور کیا تھا۔پناہ گزینوں کو رخائن کے شدت پسند گروہوں اور فوج کی جانب سے ریپ، قتل، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا سامنا تھا۔رخائن کے شمالی علاقے کو اس وقت سے بند کردیا گیا تھا جبکہ صحافیوں اور مبصرین کو نگرانی میں مختصر دورے کرنے دیے جاتے تھے۔اقوام متحدہ کی 2 تنظیموں کو اجازت دینے کا معاملہ ایسے وقت میں سامنے ا?یا تھا جب عالمی برادری کی جانب سے روہنگیا افراد کے ساتھ ہونے والے مظالم کے احتساب کی بات کی جانے لگی۔اقوام متحدہ کے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فیکٹ فائنڈنگ مشن نے 2 ہفتے قبل رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا تھا کہ میانمار کے آرمی چیف اور 5 دیگر سینیئر عہدیداران کے خلاف گزشتہ سال روہنگیا اقلیت کریک ڈاؤن کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

بین الاقوامی

امریکہ ۔چین ٹیرف وار ختم، تجارتی جنگ تھم گئی | ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

May 12, 2025
بین الاقوامی

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

May 12, 2025
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 20فلسطینی جاں بحق

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?