یو این آئی
شیلانگ/ عاقب نبی (10 وکٹ)، عابد مشتاق کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ویوانت شرما (32 رنز) کی اننگز کی بنیاد پر جمعہ کو جموں و کشمیر نے رانجی ٹرافی گروپ اے کے میچ میں میگھالیہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔جموں و کشمیر نے دوسری اننگ میں ویوانت شرما (32 ناٹ آؤٹ) اور پارس ڈوگرا (15) رنوں کی اننگ کے دم پر آج 15.4 اوور میں تین وکٹ پر 77 رن بنا کر سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے عاقب نبی کو ان کی عمدہ گیندبازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میگھالیہ کی جانب سے آکاش چودھری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دیپو سنگما نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل جموں و کشمیر نے ٹاس جیت کر میگھالیہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ بامنبھا شانگپلانگ اور ارپت بھٹیورا کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے ۔ بامنبھا (21) پہلے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے اور ان کے بعد ارپت (24) پرآوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد عاقب نبی اور عابد مشتاق کی خطرناک گیندبازی کے سامنے میگھالیہ کی پوری ٹیم صرف 73 رنز پر سمٹ گئی۔ میگھالیہ کے پانچ بلے بازوں کا اسکور صفر رہا اور چار بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے ۔جموں و کشمیر کی جانب سے عاقب نبی اور عابد مشتاق نے پانچ پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد جموں و کشمیر نے عابد مشتاق (37)، عبدالصمد (34)، ساحل لوتھرا (26) اور احمد بانڈے (24)، شبھم کھجوریا (19) رنوں کی مدد سے 51.4 اوورز میں 194 رنز بنایا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 121 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ میگھالیہ کی جانب سے آرین بورا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش چودھری کو تین وکٹ ملے ۔دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری میگھالیہ ارپت بھٹیورا (74)، سمیت کمار (36) اور آکاش چودھری (ناٹ آؤٹ 29) کی اننگز سے 195 رنز بنائے ۔ اس طرح جموں و کشمیر کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا۔ جموں و کشمیر کی جانب سے عاقب نبی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یودھویر سنگھ چرک نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔