سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل اعلیٰ آفیسران کی ایک میٹنگ میں حج2017کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،ڈپٹی کمشنرسرینگر ،ڈی آئی جی پولیس ،آئی جی ٹریفک ،ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹورازم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ،پی ایچ ای،آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو انجینئران ،ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارتی آف انڈیا ،کمانڈنٹ سی آر پی ایف،ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی ،چیف میڈیکل آفیسر ،جنرل منیجر ایس آر ٹی سی،جے کے بنک اورسٹیٹ بنک آف انڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ کرگل اور لیہہ اضلا ع سمیت تما م ضلعوں کے ترقیاتی کمشنروںنے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔انہوں نے صوبائی کمشنر کو بتایا کہ اُن کے متعلقہ اضلاع میں ٹیکہ کاری کا پروگرام تقریباً مکمل کیا گیا ہے ۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ وادی سے 8050عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے۔انہیںبتایا گیا کہ عازمین کی روانگی 25جولائی سے 3اگست2017ءتک ہوگی اورعازمین ہر روز دو اڑانوں کے ذریعے صبح11بجے اور2بجے روانہ ہواکریں گے۔عازمین کے لئے سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی کو حج ہاﺅس بمنہ میں جنریٹر سیٹ نصب کرنے کی ہدایت دی تاکہ حج ہاﺅس میں بجلی کی بلا خلل سپلائی یقینی بن سکے۔انہوںنے دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایس آر ٹی سی عازمین کو ہوائی اڈے تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کررہا ہے۔انہوںنے محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئروں کو حج ہاﺅس تک سڑکوں پر پہلے ہی میکڈم بچھانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو 17جولائی2017ءسے قبل سیکورٹی پاس جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوںنے حج ہاﺅس میں سلامتی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر بھی زوردیا۔