عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حج کمیٹی نے کل جموں و کشمیر یوٹی کے منتخب عازمین حج کے لیے ویکسینیشن شیڈول کا اعلان کیا۔ویکسینیشن کیمپ درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔25اپریل کوسری نگر ضلع کے کور نمبر4 سے 678تک صبح 10.00 بجے سے دوپہر 1.00 بجے تک بیت الحجاج حج ہاؤس بمنہ میں ،679 سے 1298 تک دوپہر 2.00 بجے سے 4.00 بجے تک ،26 اپریل کوکور نمبر1311 سے 1879 تک صبح 10.00 بجے سے دوپہر 1.00 بجے تک،کور نمبر1888 سے 2294 تک دوپہر 2.00 بجے سے 4.00 بجے تک،27 اپریل کو کور نمبر 2295 سے 2743 تک صبح 10.00 بجے سے دوپہر 1.00 بجے تک،کور نمبر2746 سے 3180 تک دوپہر 2.00 بجے سے 4.00 بجے تک،29 اپریل کو کور نمبر3181 سے 3478 تک صبح 10.00 بجے سے دوپہر 1.00 بجے تک،کور نمبر3492 سے 4018 تک،دوپہر 2.00 بجے سے 4.00 بجے تک۔اطلاع میں کہا کیا کہ اننت ناگ میں26 تا 30 اپریل ضلع کے تمام منتخب عازمین کوصبح 10.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک اورمقام کا فیصلہ سی ایم او اننت ناگ کرے گا۔بانڈی پورہ میں 25 سے 29 اپریل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقام کا تعین سی ایم او بانڈی پورہ کرے گا۔بارہمولہ میں 25 سے 29 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،مقام کا تعین سی ایم او بارہمولہ کرے گا۔بڈگام میں25 سے 29 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،مقام کا فیصلہ سی ایم او بڈگام کرے گا۔گاندربل میں25 سے 29 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،مقام کا تعین سی ایم او گاندربل کرے گا۔کو لگام میں 25 سے 29 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،مقام کا فیصلہ سی ایم او کولگام کرے گا۔اسی طرح کپوراہ میں 25 سے 29 اپریل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،سی ایم او کپوارہ کے ذریعہ مقام کا فیصلہ کیا جائے گا۔پلوامہ ضلع میں 25 سے 29 اپریل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،مقام کا تعین سی ایم او پلوامہ کرے گا۔شوپیاں میں 25 سے 29 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک،مقام کا تعین سی ایم او شوپیاں کرے گا۔اس کے مطابق عازمین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے کیمپوں میں مقررہ تاریخ اور وقت پر حاضر ہوں۔ جموں ڈویژن کے عازمین کی ویکسینیشن کے شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔