سرینگر//جنوبی کشمیر کے کھڈونی کولگام علاقے میں جمعہ کو میر واعظ قاضی یاسر کی قیادت میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی اور شہری ہلاکتوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ قاضی یاسر نے کہا کہ بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ لازمی ہے ۔میر واعظ یاسر نے کہا بھارت ایسے ملک کے لوگوں کو نہیں ہرا سکتا جو بارشوں کے بیچ گولیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے گھروں سے باہر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بات چیت عمل کو مذاق بنادیا ہے اور اس لئے لوگوں کو بات چیت کے عمل پر کوئی یقین نہیں ہے اگر بھارت سچ میں بات چیت کیلئے سنجیدہ ہے تو یہ زمینی سطح پر دکھائی دینی چاہئے ۔میر واعظ یاسر کی قیات میں اس دوران مظاہرین نے کیمو سے کھڈونی تک مارچ کیا جس میں کئی ایک نوجوانوں کو موٹر سائکلوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار ہو کر بھارت مخالف نعرہ بازی بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔میر واعظ یاسر نے آصفہ قتل کیس اقلیتی طبقہ کو خوفزدہ کرنا اور علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش تھی ۔