سرینگر // سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے پاکستان میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ظفر اکبر نے کشمیر میں حقوق انسانی کی صورتحال سے مولانا کو آگاہ کیا۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر کی جا رہی کوششوں میں سرعت لانے کی گذارش کی۔ظفر بٹ نے کشمیر کی مزاحمتی تحریک کی غیر مشروط حمایت کرنے پر مولانا فضل الرحمن ،پاکستان کی جملہ سیاسی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر سالویشن مومنٹ کے وائس چیئرمین الطاف احمد بٹ بھی موجود تھے۔