بختیار کاظمی
سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائوںکے نتیجہ میں اب تک6 سرکاری سکول اور 59مکانات کو نقصان پہنچنے کی خبر موصول ہوئی تاہم منگل کے روز جو نقصانات کی اطلاع ملی اس کے مطابق 3سرکاری اسکول اور 47مکانات بھی زد میں آئے ہیں جس میں پانچ مکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور دیگر کا جزوی نقصان ہوا ۔سرکاری سکولوں کی اگر بات کی جائے تو گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لوئر سانگلہ کی چھت کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول مڑاھ کلالی کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے وہیں گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی چھت بھی پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔ جن لوگوں کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے،ان میں طارق محمود ولد منیر حسین ساکنہ گونتھل پٹن، محمد دین ولد حاکم دین درہ سانگلہ ،محمد حسین ولد مکھنہ درہ سانگلہ، امیر الدین خواجہ ولد غلام رسول خواجہ سانگلہ لوئر ،صدردین ولد خلیل احمد بیر ،گلریز احمد ولد محمد رشید بیر، علی جو ولد مہدہ بیر ،نذیر دین ولد عبداللہ بیر، کبیر دین ولد علی جو پیر، گلریز احمد ولد محمد مقبول بیر، شکور احمد ولد خلیل احمد بیر، مقبول احمد ولد عبدالصمد پیر ،محمد شبیر ولد عبدالرحیم مڑاھ، محمد اعظم ولد اعظم دین مڑاھ، خادم حسین ولد حاکم دین مڑاھ، محمد فاروق ولد صبحانہ مڑاھ ،نظیر احمد ولد حسن دین مڑاھ، ممتاز احمد ولد قادرہ مڑاھ ،فاروق احمد ولد صمد مڑاھ، فضل حسین ولد غلام حسین ہاڑی سفیدہ، عزیز احمد ولد بشیر احمد اپر سانگلہ ،محمد شریف ولد غلام حسین دندی دھڑا، نیاز احمد ولد لال دین مڑہوٹ سولیاں، نور محمد ولد میر محمد مڑہوٹ، محمد صادق ولد فضل دین درہ سانگلہ ،ظفر اقبال ولد محمد بشیر لوئر سانگلہ ،محمد حفیظ ولد محمد لطیف لوئر سانگلہ ،گلزار حسین ولد رفیق حسین شاہ لوئر سانگلہ، احد جو ولد مہد جو ملک درہ سانگلہ، ظہور دین ولد احد جو لور سانگلہ ،عبدالرشید ولد علی جو لور سانگلہ ،احد جو ولد احمد جو لور سانگلہ، محمد اقبال ولد نب جو لور سانگلہ ،غلام احمد ولد غلام نبی لوئر سانگلہ ،زبیر احمد ولد لطیف احمد فضل آباد لوئر، رزاق احمد ولد لطیف احمد فضل آباد لوئر، معروف احمد ولد فضل حسین فضل آباد لوئر،سفیر احمد ولد نزیر احمد فضل آباد لوئر ،عبدالرشید ولد فیض محمد فضل آباد لوئر ،اورنگزیب ولد عبدالحمید فضل آباد لوئر، گلزار حسین ولد مظفر حسین فضل اباد لوئر ،پذیر احمد ولد نظیر احمد فضل آباد لوئر، محمد ارشاد ولد محمد حفیظ فضل آباد لوئر، ارشاد بیگم بیوہ عالم دین فضل آباد لوئر، عبدالقیوم ولد غلام محمد اپر سانگلہ ،محمد جمیل ولد غلام قادر اپر سانگلہ اور وزیر حسین ساکن فضل آباد لوئرشامل ہیں۔متاثرین نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ موقع ملاحظہ کرکے انہیں معاوضہ دیا جائے تاکہ یہ پھر سے اپنے رہائشی مکانات تعمیر کر سکیں۔
مینڈھر میںبھی2سکولوں اور بیسیوں مکانوںکو نقصان
جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر میں شدید ہواؤں اور بارش سے دو سکولوں سمیت کئی مکانوں کا بھاری نقصان پہنچاہے۔ تفصیلات کے مطابق مینڈھر کے تعلیمی زون منکوٹ میں دو سکولوں اُور بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں کئی مکانوں کو تیز ہواؤں اور بارش سے بھاری نقصان ہوا ہے۔جن کی شناخت محمد رشید ،بشارت حسین،نزاکت حسین ، وقار احمد اُور محمد رشید کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے مکانوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی گاوں میں لوگوں کا کافی حد تک نقصان ہوا ہے اور کئی مکانوں کی چھت تیز ہواؤں سے اڑ گئی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ گائوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیکر لوگوں کی امداد کی جائے۔ سوشل ورکر بشارت حسین قریشی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس کے علاوہ بھی لوگوں کا نقصان ہوا ہے جس کا اندازہ انتظامیہ لگا رہی ہے جبکہ کئی درخت شدید ہواؤں سے بھی گر گئے اور کئی رابطہ سڑکیں درخت گرنے کی وجہ سے بند ہو گئیں اور لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دو روز سے کئی گاوں کی بجلی بھی بند ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ رابطہ سڑکیں اور بجلی کو فوری طور بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔