جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے طوطا گلی علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جموں پونچھ شاہراہ پر ایک گاڑی زیر نمبر 4268-JK12Bپونچھ ضلع کی تحصیل منڈی سے جموں کی جانب جارہی تھی کہ اچانک طوطا گلی علاقہ میں گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کی شناخت اخلاق احمد ،محمد اعجاز ،محمد اویس اور پروین کوثر کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمی کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال سرنکوٹ میں علاج معالجہ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں گور سائی پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔