حسین محتشم
پونچھ//شری کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں طلباء کی سلامتی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے اور کالج کا ماحول کو پرامن رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس دوران کالج میں داخل ہونے کے دوران پروفیسران اور دیگر طلباء و طالبات کے کارڈ چیک کرکے اور اگر ضرورت محسوس ہوتی ہے تو بچوں کے بیگ وغیرہ کی بھی تلاشی لیجاتی ہے، تاکہ کالج میں زیر تعلیم طلباء کی صحیح تربیت ہوسکے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کالج کے اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر امجد علی بابر نے بتایا کہ کالج میں مختلف اوقات میں یہ سلسلہ چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا منشیات کی وباء کو روکنے اور طلباء کی حفاظت اور ذہنی صحت کے وسائل تک رسائی کے بارے میں خدشات کے پیش نظر کالج کے پرنسپل کی ہدایت پر ایسا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کالج میں طلباء کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور ذہنی صحت کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کالج میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک متنوع گروپ پر مشتمل عملہ ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء پر توجہ دی جا ئے۔ کشیدگی میں سختی سے کمی، ابتدائی طبّی امداد کے طریقے اور کسی معاملے کے وقت وہاں موجود لوگوں کی مداخلت سے متعلق تربیت یہ سب معمول کی سرگرمیاں ہیں۔