سرینگر//تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے اپنے ایک بیان میں ریاست کے طول و عرض میں احتجاجی طلاب پر طاقت کے بے تحاشا استعمال کو حکام کی بوکھلاہٹ اور اخلاقی شکست سے تعبیر کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ سماج کا کوئی طبقہ ان مظالم سے بے پرواہ اور متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا جو نئی دہلی کی ایماءپر فوج یہاں روا رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے طلبا کی قومی و ملی حس اور زندہ ضمیری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی طلباءکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔