سرینگر//ٹریفک پولیس نے ایک تازہ ایڈوائزی میں ٹرانسپو رٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلاب کو بس کرایہ میں 50فی صد کا چھوٹ دیں ۔اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمائی تعطیلات کے بعد اب وادی میں سکول دوبارہ کھل تعلیم کشمیرنے گرلز ہائر سیکنڈری جو مسافر گاڑیوں، جن میں پرائیوٹ اور ایس آر ٹی سی بسیں اور چھوٹی مسافر گاڑیاں شامل ہیں ،میں سوار ہوکر گھروں سے سکول جاتے اور آتے ہیں ،ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے طالب علموں سے آدھی کرایہ وصول کریں۔بیان میں طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ سکولوںکی طرف سے جاری کئے گئے شناختی کارڈوں کو اپنے ساتھ رکھا کریں ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی ۔ٹریفک پولیس نے طلباء سے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑھنے پر ٹریفک پولیس کے ٹول فری نمبر18001807091،وٹس اپ نمبر 8491852218یا ٹریفک کنٹرول روم سرینگر کے فون نمبرات0194-2450022, 2485396یا0194-2455179 پر رابطہ کریں ۔اس کے علاوہ طلباء سماجی رابطہ گاہ فیس بک @trafficpolicecitysrinagar پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔