نیوز ڈیسک
سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھرد واج نے پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا اور اُنہوں نے اِس کے بعد مالی برس 2021-2022ء کے دوران مکمل کئے گئے مختلف پروجیکٹوں اور سکیموں کا اِی ۔ اِفتتاح بھی کیا ۔ جے کے ایم ایس سی ایل کی طرف سے یہاں بینکٹ ہال میں جی اِی ایم پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) پرایک روزہ ورکشا پ کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھرد واج نے کئی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا جن میں جموں صوبہ کے ایس ڈی ایچ گندوہ میں 50 بستروں والا ہسپتال ، نرسنگ کالج کشتواڑ ، ڈی ایچ سانبہ ایڈیشنل بلاک ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور اور پی ایچ سی کٹھوعہ شامل ہیں۔ اِسی طرح صوبہ کشمیر کے لئے جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا گیا ان میں جی این ایم سکول گاندربل ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پکھر پورہ بڈگام ، نرسنگ کالج سوپور ، ڈرگ وئیر ہائوس ہارہمولہ ، این ٹی پی ایچ سی کیریوار امپورہ شامل ہیں۔اِس کے علاوہ جی ایم سی سری نگر کے کئی پروجیکٹوں کا بھی اِفتتاح کیا گیا جن میں ریڈی ایشن آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر، نرسنگ کالج ، پیر امیڈیکل سائنس کالج اور جی ایم سی سری نگر میں ہوسٹل ،ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں برن یونٹ سینٹر شامل ہیں ۔ سی ڈی ہسپتال جموں میں فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب ،سی ڈی اینڈ سائیکا ٹری ہسپتال جموں دونوں کی دیکھ ریکھ کے لئے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ( ای ٹی پی )کی تنصیب سے متعلق مزید پروجیکٹوں کا بھی اِی۔ اِفتتاح کیا گیا ۔جی ایم سی بارہمولہ میں ایم بی بی ایس کے طلباء کی شفٹ کے اِنتظامات کے ساتھ ساتھ جی ایم سی بارہمولہ اور اننت ناگ کے متعلقہ ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب کا بھی اِفتتاح کیا گیا۔ورکشاپ اور اِی۔ اِفتتاح میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے تمام سربراہان ، چیف میڈیکل اَفسران ، بلاک میڈیکل اَفسران ،میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، چیف اکائونٹ اَفسران اور صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع سے مختلف ڈیلنگ اسسٹنٹنوں نے شرکت کی۔وویک بھرد واج نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جی اِی ایم پروکیو رمنٹ سسٹم کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے مختلف منصوبوں اور سکیموں کی تکمیل پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور صحت و طبی تعلیم کے تمام معززین کو مبارک باد دی۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل اور ڈائریکٹر ( کوآرڈی نیشن ) نیو میڈیکل کالجز جے اینڈ کے ڈاکٹر یشپال شرما نے معززین اور شرکا کا خیرمقدم کیا۔ اُنہوں نے ڈی وی ڈی ایم ایس ( اِی۔ آشدھی) سسٹم پر ایک مختصر پرزنٹیشن دی اور پرکیورمنٹ عمل کے دوران جے کے ایم ایس سی ایل کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی اورپرکیورمنٹ میں تمام سربراہان سے تعاون کی درخواست کی۔کرنل آشیش بنرجی نے میڈیکل پروکیورمنٹ اور سپلائی چینج مینجمنٹ ، اِی ٹینڈر ، قانونی مسائل اور جی ایف آر 2017 اور ایل بی گوتم ، تصدیق شدہ جی اِی ایم نے جی اِی ایم پر تفصیلی گفتگو کی۔جی ایم (ایڈمنسٹریٹر ) جے کے ایم ایس سی ایل انشو مالی شرما نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔