Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

طبی مراکز کی صحت ٹھیک کی جائے!

Mir Ajaz
Last updated: September 7, 2023 3:46 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

گزشتہ کچھ عرصہ سے کشمیرعظمیٰ مسلسل شعبہ صحت پر خصوصی رپورٹیں شائع کررہا ہے جن کا مقصد نظامت صحت کشمیر کے چلنے والے ہسپتالوں میں عملہ اور ڈھانچہ کی قلت اجاگر ارباب بست وکشاد کی توجہ اُس جانب مبذول کرانا ہے ۔ان رپورٹس سے دیہات سے لیکر شہر سرینگر تک محکمہ صحت کے طبی اداروں کی جو تصویر ابھر کرسامنے آرہی ہے ،وہ قطعی اطمینان بخش نہیں ہے اور بحیثیت مجموعی سبھی طبی ادارے طبی و نیم طبی عملہ کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔نیشنل ہیلتھ مشن یاقومی صحت مشن کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مجموعی طور دیہی وشہری علاقوںمیں طبی سہولیات بہتر بنانے کے علاوہ خصوصی طور پر زچگی کے دوران نوزائیدوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے ادارہ جاتی زچگی کو فروغ دیا جائے ۔گوکہ اس مشن کے نتیجہ میں ہسپتالوں میں ہونے والے زچگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے تاہم دیہی وشہری علاقوں کے طبی مراکز میں آج بھی ماہر امراض خواتین سمیت بیشتر ماہر ڈاکٹروں کی شدید قلت پائی جارہی ہے اور اس پر طرہ یہ کہ ماہر ڈاکٹروںکی عدم موجودگی میں محض ووٹ بنک سیاست کیلئے ایک کے بعد زچگی مراکز کھولے جارہے ہیں۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق دیہی کشمیر کے تقریباً ساٹھ ہسپتالوں میںمحض 44ماہر امراض خواتین تعینات ہیں جبکہ انڈین پبلک ہیلتھ سٹینڈارڈ کی جانب سے وضع کردہ ضوابط کے مطابق ہر ضلع ہسپتال میں کم از کم دو جبکہ ہرکمیو نٹی ہیلتھ سنٹر یا سب ضلع ہسپتال میں ایک ماہرامراض خواتین تعینات ہونا چاہئے ۔دیہی طبی سہولیات کی زبوں حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 14ہسپتالوں میں سرے سے ہی ماہر امراض خواتین موجود نہیں ہیںحالانکہ کشمیر کے دو میڈیکل کالجوں ،گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور سکمز میڈیکل کالج سرینگر سے سالانہ 16ماہر امراض خواتین نکلتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے ہی 12ڈاکٹر شعبہ امراض خواتین سے ڈپلومہ حاصل کرکے نکلتے ہیں تاہم ہر سال 28ڈاکٹر دستیاب ہونے کے باوجود کشمیر کے دیہی شفاخانوں میں خواتین مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

 

 

جموں وکشمیر وہ واحد ریاست تھی جہاں ایم بی بی ایس کی50فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کیلئے اس مقصد کے تحت مخصوص رکھی گئی تھی تا کہ ماہر امراض خواتین کی قلت پر قابو پایا جاسکے تاہم زمینی سطح پر جو صورتحال بنی ہو ئی ہے ،وہ نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھول کررکھ دیتی ہے ۔قومی صحت مشن کے تحت مرکزی وزارت صحت کی جانب سے کھربوں روپے دیہی طبی منظر نامہ بدلنے کیلئے سالانہ واگزار کئے جاتے ہیں لیکن کشمیر کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں دیہات کا طبی منظر نامہ بدلنے کانام نہیں لے رہا ہے اور یہ مشن محض پیسے کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے ۔اس بات سے انکار کی گنجائش نہیں ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مرکزی حکومت کی فراح دلانہ مالی امداد کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں صحت کا شعبہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے اور نہ صرف بنیادی سطح پر طبی ڈھانچہ کو مستحکم کیا گیا ہے بلکہ ثانوی اور تحتانوی سطح پر بھی صحت و طبی تعلیم کا شعبہ انقلابی تبدیلیوں سے گزر چکا ہے۔ مرکز کی مالی امداد کے تحت جموں وکشمیر میں 7میڈیکل کالجوں کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے 5میڈیکل کالج شروع بھی ہو چکے ہیں جبکہ دو تکمیل کے ختمی مراحل میں ہیں اسی طرح جموں و کشمیر کیلئے 2الگ الگ ایمز بنائے جا رہے ہیں، جن سے نہ صرف طبی تعلیم مستحکم ہو گی بلکہ علاج و معالجہ کا نظام بھی نئی بلندیوں کو چھو لے گا۔ علاوہ ازیں ، 2 کینسر انسٹی ٹیوٹ اور ایک بون انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی اس سمت میں ایک اہم پیش رفت ہو گی۔ آیوشمان بھارت صحت سکیم کے تحت جموں و کشمیر کے ہر شہری کو علاج و معالجہ کیلئے 5 لاکھ روپے کا بیمہ فراہم کیا جا رہا ہے جس کے تحت تقریباً ساری آبادی کو گولڈن کارڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ سوا کروڑ کی آبادی والے جموں و کشمیر یونین ٹرٹری میں 10نئے نرسنگ کالج قائم کرنے کے علاوہ ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد بھی بڑھا کر 1100کر دی گئی ہے، یہ سب ایسے اقدامات ہیں، جن کے طفیل جموں و کشمیر کی دیہی آبادی کو صحت اور طبی تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل کا کسی حد تک ازالہ ہو چکا ہے اور اس کے نتیجے میں ہمارا طبی ڈھانچہ بھی قومی سطح کی درجہ بندی میں کافی آگے بڑھ چکا ہے تاہم مسائل ہنوز موجود ہیں۔ ایک طرف حکومت کی کوشش ہے کہ شہر میں قائم بڑے ہسپتالوں پر مریضوںکا دبائو کم کیاجائے اور دیہی علاقوں کے ہسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کیا جائے جبکہ دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ دیہی ہسپتالوںمیںجہاں درکار ڈھانچے کاابھی بھی فقدان ہے وہیں لازمی طبی و نیم طبی عملہ کی بھی قلت پائی جارہی ہے جبکہ اس کے برعکس شہر اور اس کے مضافاتی ہسپتالوںمیں اثر و رسوخ رکھنے والے تمام سفارشی ڈاکٹر بیٹھے ہیں جو شہر سے نکلنے کو تیار ہی نہیں ہیں ۔اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو نہ ہی دیہی طبی منظر نامہ بدلنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور نہ ہی صحت مند سماج کی تشکیل ممکن ہوپائے گی کیونکہ جب خواتین کی صحت اور نوزائیدگان کا وجود ہی خطرے میں ہو تو توانا معاشرہ کیسے تشکیل پائے گا؟۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?