کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے بٹہ پورہ ہایہامہ میں جمعہ شام دیر گئے اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک جو ان سال طالب علم بجلی کر نٹ لگنے کی وجہ سے جھلس کر ہلاک ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے علاقہ میں بجلی کی عدم دستیابی کے بعد نزیر احمد چار ولد محبوب چار بجلی ٹرانسفار مر کے قریب گیا جہا ں وہ فیز جو ڑنا چاہتا تھا تاکہ بجلی سپلائی بحال ہو سکے لیکن وہا ں اس کا ہاتھ بجلی کی ترسیلی لائن سے چھو گیا اور وہ جھلس گیا ۔مقامی لوگو ں نے اگر چہ اس کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم توڑ بیٹھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے علاقہ میں تعینات بجلی کے اہلکار ڈیوٹی سے غفلت برت رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہا ں پر لوگو ں کو مجبور ہوکر فیز جو ڑ نا پڑتے ہیں ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔