عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران منگل کی صبح ووٹنگ پُرامن اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، دونوں حلقوں میںپولنگ مراکز پر صبح سات بجے سے ہیرائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نگروٹا اسمبلی حلقہ میں صبح 11 بجے تک تقریباً 34.47 فیصدووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جو پولنگ کے ابتدائی اوقات میں عوام کی بھرپور شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری جانب بڈگام اسمبلی حلقہ (AC-27)میں صبح گیارہ بجے تک 21.74 فیصدووٹنگ ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے دن آگے بڑھے گا، ووٹ ڈالنے کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔پولنگ حکام کے مطابق، سرد موسم کے باوجود رائے دہندگان باقاعدگی سے پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں، جبکہ سیکورٹی فورسز نے دونوں حلقوں میں پُرامن اور منظم ووٹنگ کو یقینی بنایا ہے۔ان ضمنی انتخابات میں کل 17 امیدوارقسمت آزمائی کر رہے ہیں، جن میں نیشنل کانفرنس کے آغا سید محمود، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کےآغا سید منتظر،بھارتیہ جنتا پارٹی کے آغا سید محسن سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔