عارف بلوچ
اننت ناگ //اننت ناگ میں پولیس نے ضمانت پر رہا 2 ملی ٹینٹ معاونین پر جی پی ایس ٹریکنگ نصب کئے ہیں ۔پولیس کے مطابق عدالت سے موصول ہونے والے حکم کی تعمیل میں پولیس نے ایسے 2ملی ٹینٹ معاونین پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کر دیا ہے،جنہیں یو پی ایس کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو یو پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک مقدمہ زیر نمبر 34/2018 کے سلسلے میں پولیس تھانہ ڈورو نے گرفتار کیا تھا اورجمعرات کو عدالت نے انکی ضمانت میں توسیع کردی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ GPS (پازیب) مذکورہ ملی ٹینٹ معاونین کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کرے۔