سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک نے کہا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے لوگوں کو جان بوجھ کر مختلف قسم کی پریشانیوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال پچھلے پندرہ برسوں سے تعمیر ہورہا ضلع اسپتال ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج سے پندرہ سال قبل بانڈی پورہ میں دو سو بستروں پر مشتمل اسپتال پرجب تعمیرکرنے کا کام شروع کیا گیا تھا ،لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی کہ اب انہیں ضلع سے باہر علاج ومعالجہ کیلئے نہیں جانا پڑے گا لیکن حقائق صورتحال اس کے برعکس ہے۔ایڈوکیٹ ملک نے کہا کہ عوام سے ووٹ بتورنے والے سیاستدان خود عیش کررہے ہیں مگر عوام کن مصائب سے دوچار ہیں ،انہیں دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ہے۔