راجا ارشاد احمد
گاندربل //ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ فہیم ظہور مارشل آرٹ کی دنیا میں ابھرتے ہوئے ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔فہیم ظہور کی کامیابی کا سفر اس وقت نئی بلندیوں پر پہنچا جب اس نے 7 فروری کو سرینگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ آل انڈیا سلیکشن ٹرائل میں حصہ لیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں مہاراشٹر میں منعقدہ پہلے آل انڈیا قومی سطح کے مقابلے میں جگہ دلائی۔ جہاں انہوںنے 18 اور 19 فروری کو ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔اپنی کامیابیوں کی عکاسی کرتے ہوئے فہیم ظہور اپنے کوچ مرتضیٰ بٹ اور اپنے والدین کا ان کی غیر متزلزل حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔