کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر نے اہم قدم اٹھاتے ہوے ضلع کشتواڑ میں پالی تھین کے بنانے ، بیچنے و اسکے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ایک حکمنامہ زیر نمبر DM/K/21/279-305 جاری کرتے ہوے ضلع ترقیاتی کمشنر نے پورے ضلع کے اندر اسکے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکمنامے کے مطابق ہائی کورٹ کی طرف سے سال 2017 میں جاری کے گے حکمنامے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے اس پر پابندی عائد کی جہاں پابندی کے باوجود بھی پالی تھین کا استعمال کھلے عام کیا جارہاتھا جسکے سبب ماحول پر کافی اثر پڑرہا تھا اور گلی کوچوں ، چوراہوں و دیگر مقامات پر پالی تھین کے ڈھیرے پڑے ہوتے تھے۔جبکہ انتظامیہ نے سوچھ بھارت مشین کے تحت ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اقدام اٹھائے ہیں تاکہ ضلع کو پالی تھین کے اثرات سے بچایا جاسکے لیکن پالی تھین کااستعمال اس میں رکاوٹ کا سبب ہے جس کیلئے یہ قدم ضروری ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ ، ایڈیشنل ایس پی ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، ڈی ایس پی، بلاک ڈیولپمنٹ افسر ، آئی او میونسپل کمیٹی ، ایس ایچ او کشتواڑ کو اس حکمنامے کو عملانے کیلئے کہاگیا۔