جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے یانی ون تندر علاقے میں جمعہ کی صبح ایک زیر تعمیر پل کا ایک ستون گرنے سے ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے ماروسدر پر زیر تعمیر ایک پل کا ایک ستون گر آیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
مہلوک مزدور کی شناخت29 سالہ شبیر احمد ولد غلام قادر ساکن دربیل جبکہ زخمیوں کی شناخت زبیر احمد (19) ولد شبیر احمد، عبدالرحمان (32) ولد غلام راتھر اور فاروق احمد (37) ولد غلام محی الدین راتھر ساکنان در بیل چترو کے بطور ہوئی ہے۔