سرینگر// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کاویون علاقے میں منگل کے روز ایک 17 سالہ نوجوان جاں بحق اور ایک اور نوجوان اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ ٹپر گاڑی جس میں وہ سوار تھے ایک گہری کھائی میں جاگری ۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج علی الصبح مذکورہ گاڑی پونچھ سے مینڈھر جارہی تھی کہ یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔
گاڑی کا ڈرائیور17سالہ محبت علی ولد اعظم چاجلہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک اور نوجوان 25سالہ انصار احمد ولد فاروق احمد چاجلہ زخمی ہوگیا ۔
زخمی نوجوان کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ اسپتال پونچھ منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔