سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعہ کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک بار پھر گولیوں کا تبادلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق دو دن کی خاموشی کے بعد پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں ہند ۔پاک افواج نے ایک دوسرے پر شدید گولہ باری کی اور اس کا سلسلہ کم و بیش ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔
ذرائع کے مطابق اسی ضلع کے شاہپور سیکٹر کے کیرنی مندھار میں کرا س ایل او سی گولہ باری جاری ہے ۔
ایس ایس پی پونچھ رامیش انگرال نے کراس ایل سی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ایک ایس پی او، سعید شاہ زخمی ہوگیا ہے جس کو ضلع اسپتال پونچھ میں داخل کرایا گیا ہے۔