سرینگر // پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے ،کھٹ مرہمہ میں پیر کے روز ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 25 سالہ عمران احمد ولد عبدالقیوم کے بیٹے اور 20سالہ عابد حسین ولد محمد صادق ساکنان مرہمہ سوار تھے ۔مذکورہ گاڑی کو بفلیز کی طرف جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں سواروں کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق عابد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عمران نے ایس ڈی ایچ سورنکوٹ میں آخری سانس لی ۔