جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں حوالہ ریکٹ کا پردہ چاک کرکے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے 25 لاکھ روپے ضبط کئے گئے۔