سری نگر//پولیس نے ضلع پونچھ میں اپنی 36 سالہ بیوی کے قتل کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو اس کی ماں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
حکام کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ خاتون ، جو پیشہ سے ایک استاد تھی ، کا پولیس اہلکار نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر گلا گھونٹا جس کے بعد دونوں نے خاتون کی لاش کو رہائش سے 100 میٹر کے فاصلے پر رکھا۔
حکام نے بتایا کہ مہلوک خاتون ، شناز اختر ، کی لاش کو پولیس نے 24 اگست کو کیری گلاٹہ میں برآمد کیا تھا۔
بعد میں ، آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 109 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 91 پولیس اسٹیشن گورسی میں درج کیا گیا اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی۔
حکام نے مزید بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے تین لڑکیوں کی اور ایک بیٹے کی ماں کے اندھے قتل کے معاملے کو حل کرلیا۔
ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے جی این ایس کو بتایا کہ تکنیکی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر پتہ چلا کہ مہلوک خاتون کے شوہر کانسٹیبل محمد عرفان منہاس نے آدھی رات کو اُس وقت اپنی بیوی کا گلا گھونٹ لیا جب وہ سو رہی تھی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جب پولیس اہلکارآئی آر پی بٹالین بٹہ مالو سری نگر میں تعینات تھا ۔ جب اس نے خاتون کا گلا گھونٹ دیا ، اس کی ماں (مقتول کی ساس) نے اس کی ٹانگیں پکڑ رکھی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ قتل کے بعد ، مقتول کی ساس نے ثبوت کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور مقتول کے کپڑے تبدیل کیے اور لاش کو رات کے وقت ہی گھر کے 100 میٹر دوری پر رکھا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کے بعد ، عرفان ولد محمد اسلم نامی اہلکار ایک ٹرک میں سرینگر کے لیے روانہ ہوا تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ ڈیوٹی پر موجود ہے۔
یہ ایک منظم جرم تھا اور مجرموں نے تمام شواہد چھپانے /مٹانے کی کوشش کی لیکن ایس ایچ او گورسائی ، نیاز احمد اور ڈی ایس پی آپریشن پونچھ منیش شرما کی تکنیکی ٹیم اور ایس ایس پی پونچھ اور ڈی آئی جی پی آر /پی رینج وویک گپتا کی بروقت رہنمائی اور نگرانی میںاس اندھے قتل کا معاملہ پانچ دن کی مدت میں حل کیا گیا۔
دونوں ملزم ماں اور اس کابیٹا پولیس حراست میں ہیں۔