سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز نے سنیچر کو ترکہ وانگام نامی گائوں کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کو گنائی محلہ ترکہ وانگام میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد وہاں گھر گھر تلاشیاں شروع کی گئی ہیں۔
مذکورہ گائوں میں آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔