شوپیان //جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں نے بدھ کو فورسز اہلکاروں کی ناکہ پارٹی پر حملہ کیا۔
یہ واقعہ ضلع کے امام صاحب علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی ناکہ لگائے تھی۔
اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے ناکہ پارٹی پر گولیاں چلائیں تاہم اس سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔