رام بن//ضلع رام بن کے تین تحصیل جموں سرینگر قومی شاہراہ مروگ کے نزدیک سڑک بند ہونے کی وجہ سے ضلع ہیڈ کوارٹر سے الگ تھلگ رہ گئیں۔جسکی وجہ سے بانہال کھڑی اور اُکھڑال تحصیلوں کے درمیان ایک بھی گاڑی نہیں چلی۔مریضوں ، ملازمین اور دیگرلوگوں نے اپنا سفر پیدل ہی طے کرنے کو ترجیح دی کیونکہ حُکام نے ان روٹوں پر بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی۔منگل کی صُبح کوایچ سی سی کی کنسٹریکشن سائٹ مروگ کے نزدیک ایک بھاری پسی گر آئی تھی جس کسی وجہ سے رامسو مروگ اور رام بن مروگ کے درمیان گاڑیوں کی نقل و حرکت مسدود ہو کے رہ گئی۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حُکام نے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اور ہلکی گاڑیوں کو بدھ کی شام کو اپنے اپنے منزل و مقصود کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔