راجوری//ضلع راجوری میں جمعہ کو سڑک کے ایک حادثے کے نتیجے میں ایک12سالہ بچی لقمہ اجل بن گئی جبکہ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ایک سومو گاڑیوں کو تھنہ منڈی کے قریب اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک کر کچھ میٹر گہری کھائی میں جاگری۔
اس حادثے کے نتیجے میں بارہ سالہ بچی شاہدا کونثر دختر محمد الطاف موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی اور دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع راجوری کے ہی منجکوٹ علاقے میں سڑک کے ایک اور حادثے کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔
یہ دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور وہ سڑک کے کنارے کسی ڈھانچے سے ٹکراگئے۔
اس حادثے میں ہوئے زخمیوں کی شناخت محمد عتیق اور محمد سمی کے طور ہوئی ہے جنہیں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔