سرینگر//جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے چکلی گاو¿ں میں ایک 28 سالہ نوجوان نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں نیند کی حالت میں کئی بار چاقو کے وار کرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔
خوف و ہراس میں مبتلا مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کا پتہ لگاکر اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اطلاعات میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ انکوش کمار شرما ولد بچن کمار شرما اپنے گھر کے اندر سو رہا تھا جب کل رات تقریبا 1 1 بجے کچھ نقاب پوش افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے۔اسے کئی بار تیز دھار چھرا گھونپا گیا اور وہ اسی جگہ پر مر گیا جہاں وہ سو رہا تھا۔
واقعہ کے فورا بعد ، چٹیار پولیس چوکی کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
اطلاعات میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جرم کی جگہ سے آلہ جرم برآمد کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے اس واقعے کو "وحشیانہ قتل اور ضلع راجوری میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ" قرار دیا ہے۔