سرینگر//ضلع راجوری کے لٹی علاقے میں منگل کو ایک ٹیمپو سواری گاڑی اچانک سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار11افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق مذکورہ گاڑی کالا کوٹ کی طرف جارہی تھی جب اُس کو حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں میں سے آٹھ کی شناخت کرتار سنگھ، بلونت سنگھ،آمنہ بیگم،رشپال سنگھ، مدن لال، رام پرکاش،ستیہ دیوی اور آنچل سنگھ کے طور ہوئی ہے۔