سرینگر//ضلع بڈگام کے ضلع منیجر اعجاز احمد کے اہتمام سے ایک ضلع سطحی جائزہ میٹنگ چیئر پرسن ڈی ایل آر سی ڈسٹرکٹ کمشنر بڈگام ڈاکٹرسہرش اصغر کی صدارت میںمنعقد ہوئی۔شرکاءکاخیر مقدم کرتے ہوئے ضلع منیجر لیڈ بنک اعجاز احمد نے تمام بنکوں کی کارکردگی اور وابستہ محکمو ں کی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا۔لیڈ ضلع منیجر نے کہا کہ ضلع میں قرضہ فراہمی اور جمع رقومات کا تناسب 82.43فی صد ہے جو پوری ریاست میں بہترین تناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2017-18کے دوران 1123.41کروڑ کی رقم تقسیم کی گئی جب کی پیش گی ادائیگی کا ہدف 770کروڑ روپے تھا۔اس دورا ن 2213.77کروڑ روپے کھاتوں میں درج ہو گئے جبکہ اس سے گذشتہ مالی سال کے دوران یہ رقم 2017کروڑ تھی۔قابل ذکر ہے کہ 1123.41کروڑ پیش گی ادائیگی رقم میں سے 745.95کروڑ کی رقم ترجیحی سیکٹر میں تقسیم کی گئی جبکہ اس حوالے سے ہدف صرف582.79کروڑ کا ہی تھا۔غیر ترجیحی شعبے میں 377.45کروڑ کی رقم تقسیم کی گئی جب کہ ہدف صرف187.44کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا۔اس طر ح سے127.99فیصد ،اور201.37فی صد شرح نمو درج کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ دیہی روزگار تربیتی انسٹی چیوٹ RSETIاور مالی خواندگی کونسل کی طرف سے501بیداری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے کہا کہ نہ صرف بنکوں نے اپنے ہدف حاصل کئے ہیں بلکہ اپنے اہداف سے بھی آگے نکل گئے ہیںلیکن اس سلسلہ میں بنک کوئی اطمینان محسوس نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ضلع کمشنر کی رہبری میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اسکے ساتھ ساتھ چیرپرسن کی توجہ ایسے معاملات کی طرف مبذول کرائی گئی جہاں پر کچھ پریشانی کا سامنا ہے جن کا سامنا اجتماعی طور کیا جا سکتا ہے ۔لائن محکموں کو زیادہ سرگرم ہونا ہوگا اور بی ایل بی سی ز کی اہمیت کو سمجھنا ہوگاتاکہ مراعات زمینی سطح تک منقل کئے جائیں اور ضرورت مندوں کی اقتصادی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔لیڈ بنک ضلع منیجر اعجاز احمد نے تمام بلاک افسران سے گذارش کی کہ وہ اپنا رول اچھی طرح سے نبھائیں کیونکہ غریبی ختم کرنے کے مشن کے حوالے سے وہ پیشوائی کا رول ادا کررہے ہیںکیونکہ غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے کو غریبی کے دلدل سے اوپر اٹھانے میں وہ اہم رول ادا کر سکتے ہیںاور ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں ۔ضلع لیڈ بنک منیجر نے چیر پرسن ڈاکٹر سہرش اصغر کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایک منظم راہ عمل کے ذریعے (بقیہ صفحہ8 پر: جائزہ میٹنگ)