بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میںپرائمری و مڈل اسکولوں میں بچوں کو نبیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ضلع کے رفیع آباد ،پٹن ،سوپور ،ٹنگمرگ ،نارواو ،بونیار اوراوڑی کے کئی گائوں میں سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات خاص طور پر جگہ کی کمی ،بیت الخلااورکھیل کود کے سامان کا فقدان ہے ۔ کئی والدین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات معمولی سی بارش ہوتے ہی اسکولوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے اسکولوں میں تعینات اساتذ ہ بچوں کورخصت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لیکرکئی دفعہ اعلیٰ حکام کو آگاہ کیاگیا تاہم ابھی تک خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کے نتیجے میں والدین اپنے بچوں کومجبوراً پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں ۔