رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے ضلع میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت افسروں کی ایک میٹنگ میں مختلف محکموں کی فزیکل و مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا ۔اے ڈی سی رویندر ناتھ سادھو ،اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ ،اے سی آر وویک پوری ،سی پی او اوتم سنگھ ، ایس ڈی ایم بانہال، رام سو، اور گول ،پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئروں ،سی ایم او ،سی ای او ، ڈی ایف او و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے مختلف محکموں سے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت حاصل کی۔انہوں نے پروجیکٹوں پر معیاری مواد کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت دی ،تاکہ پروجیکٹوں کو بر وقت مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے 14 اکتوبر2017کے ضلع کے دورہ کے دوران دی گئی ہدایات کو لاگو کرنے کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے افسروں سے تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی ۔اجلاس کے اختتام پر ڈی سی نے تمام افسروں سے اپنے اپنے دفاتر میں بائیو میٹرک حاضرہ سسٹم لاگو کرنے کی ہدایت دی۔